آپ بیتی اور سوانح عمری ان کاآپس میں کیا فرق ہے؟ ۔ احمد جمال
آپ بیتی اور سوانح نگاری کا صنف ادب میں ایک مقام ہے۔ ان دونوں اصناف میں آپس میں مماثلت ہونے کے باعث ان دونوں کو اکثر ایک ہی معنی میں لے لیا جاتا ہے۔ اس لیے ان اصناف کا موازنہ یا تقابل کرنے سے قبل یہ بات جاننا ضروری ہے کہ آپ بیتی اور سوانح عمری کسے کہتے ہیں؟ بہت سے مشاہیر اور فن کاروں نے دوسروں کی اور اپنی سوانح عمریاں لکھ کر اس فن کو وقار بخشا ہے۔ زمانہ قدیم سے سوانح لکھنے کا فن چلا آرہا ہے۔ مغرب میں قدما اور عظام کے حالات زندگی جمع کرنے کا آغاز سب سے پہلے یہودیوں کے ہاں ملتا ہے۔ یہودیوں کے بعد اہل یونان نے اس فن پر توجہ دی اور سب سے پہلے سوانح نگار جوزف فلیوس نے یہودیوں کی تاریخ قلم بند کی۔ انھوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لے حالات زندگی لکھ کر اس فن کی داغ بیل ڈالی، لیکن مشرق میں اس فن کی روایت کا آغاز اس سے بہت پہلے ہو گیا تھا۔ فلیوس سے قریب ایک ہزار سال قبل بالمیک نے رام چندر جی کے سوانحی حالات’’رامائن ‘‘میں بیان کیے۔ اس طرح ’’ رامائن‘‘ کو دنیا کی…

