بہاروں سے پہلے جو آنکھوں پہ بیتی – حمیرا عمر
وہ میری زندگی کا سبق آموز دن تھاجب میں نے بہت کچھ سیکھا۔
جامعہ وہ گہوارہ ہے جہاں لمحہ لمحہ شفقت ہے، محبت ہے، تربیت ہے۔ زندگی کو جنت بنانے کا ادارہ ہے۔ جب ہم جامعہ میں ہوتے ہیں تو ان لمحوں کی قدر و قیمت سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔ سمجھتے ہیں کہ یہ سب ہمارے لیے ہے۔ لوگوں کی انتھک محنت، سرمایہ، وقت سب کچھ ہم پر صرف ہو رہا ہے پھر بھی غفلت کبھی کبھی ہمیں بہت بے فکر بنا دیتی ہے۔
اصول و قواعد کسی بھی ادارے کی ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں، اور جامعہ کے اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان ہی اصولوں پر عمل کروانے کے لیے کبھی انتظامیہ کی طرف سے نرمی اور کبھی سختی سے کام لیا جاتا ہے۔ نرمی ہمیشہ سختی پر غالب رہتی ہے۔ تنبیہہ میں بھی ایک محبت پنہاں ہوتی ہے۔ ہم جب اسکول کی زندگی سے نکل کر جامعہ آتے ہیں تو ہر چیز باہر کی دنیا سے الگ ہوتی ہے۔ انھیں کرنے میں خاصی ریاضت کی ضرورت ہوتی ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے یہ طے ہے کہ پندرہ دن کے بعد تعطیل ہو گی اور تعطیل ختم ہوتے ہی واپس آنا ہے۔ بغیر کسی وجہ کے گھر رکنے پر…

