عاصمہ سید

یہ بھی پکائیں ۔ عاصمہ سید

ہنٹر بیف
عید قربان ہے، ہنٹر بیف کی بہت آسان ریسیپی شئیر کررہی ہوں بازار سے بھی زیادہ جوسی اور عمدہ ہنٹر بیف گھر میں بنائیں۔
اجزا:
2 کلو کا بیف کا پیس
3 ٹیبل اسپون گڑ
2/1 ٹیبل اسپون قلمی شورہ
4 لونگ
6 کالی مرچ
2 انچ دارچینی
1 ٹی اسپون زیرہ
2/1 کپ سفید سرکہ
2/1 کپ لیمن جوس
2 ٹیبل اسپون نمک۔
1۔گوشت کا پیس صاف کرلیں چھری سے، کوئی چھچڑا وغیرہ نہ لگا ہو۔
2۔قلمی شورہ اور گڑ الگ الگ پیس لیں اور ثابت مصالحے بھی باریک گرینڈر میں پیس لیں۔
3-اب گوشت کے پیس میں تمام اجزاء ملاکر کانٹے سے پرک کرکے فریج میں 5دن کے لیےرکھ دیں روز اس کی سائیڈ پلٹ کر کانٹے سے گود لیں یعنی پرک کرلیں۔
4-5 دن بعد اسے ایک موٹے دھاگے سے باندھ کر پانی کے ساتھ چولھے پر چڑھا دیں،پانی اتنا ہو کہ گوشت ڈوب جائے۔ دھیمی آنچ پر گلنے تک اور پانی سوکھنے تک پکالیں ۔ٹھنڈا ہوجائے تو دھاگہ کھول کر پھینک دیں اور سلائس کرکے مکھن میں سینک کر کھائیں یا ریشہ کرکے سینڈوچز بنا لیں۔
چکن مکھنی ہانڈی
آسان اور مزے دار چکن مکھنی ہانڈی ایک بہت روایتی سی ڈش ہے جو ہمارے دیہاتوں میں برسوں سے بنتی آرہی ہے مگر شہر کے ڈھا بوں میں کچھ سالوں سے بہت پاپولر…

مزید پڑھیں