علامہ یوسف القرضاوی

علم وفکر میں ترجیحات – علامہ یوسف القرضاوی

علامہ کی معرکۃ الآرا تصنیف’’ فی الفقہ الاولویات ‘‘ سے ایک باب، جس کا ترجمہ ’’ دین میں ترجیحات‘‘ کے عنون سے گل زادہ شیر پائو نے کیا ہے ۔ یہ کتاب امت کو دین میں افراط و تفریط سے بچنے کے لیے رہنمائی پر مشتمل ہے

علم مقدم ہے عمل پر
شرعی طور پر اہم ترین ترجیحات میں سے ایک یہ ہے کہ علم عمل پر مقدم ہے۔ کیوں کہ علم پہلے ہوتاہے اورعمل بعد میں۔ علم عمل کا رہنمااورمرشد ہوتاہے۔ حضرت معاذؓ کی حدیث میں ہے کہ:
اَلْعِلْمُ إِمَامٌ وَّالْعَمَلُ تَابِعُہٗ۔
علم امام ہے اور عمل اس کا مقتدی ۔
یہی وجہ ہے کہ امام بخاری نے اپنی صحیح کی کتاب العلم میں ایک باب کا عنوان رکھاہے: بَابٌ اَلْعِلْمُ قَبْلَ الْقَوْلِ وَالْعَمَلِ(علم قول او رعمل پرمقدم ہے)۔
بخاری کے شارحین کہتے ہیں کہ اس سے امام بخاری کا مطلب یہ ہے کہ قول اور عمل کی صحت کے لیے علم شرط ہے۔ یہ دونوں اس کے بغیر معتبر نہیں ہیں۔ اس لیے یہ ان پر مقدم ہے۔ یہاں تک کہ یہ اس نیت کی بھی تصحیح کرتاہے جوعمل کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ شرّاح بخاری کہتے ہیں کہ امام بخاری نے اسی کی طرف لوگوں کو متوجہ کیاہے تاکہ جب یہ کہاجاتاہے…

مزید پڑھیں