واردات – لبنیٰ مزمل انصاری
اللہ اللہ کر کے سوٹ پسند آ یا۔شائستہ پیمنٹ کرنے لگیں۔
اسی دوران مرحا کو کچھ بے چینی کا احساس ہو&ٔا۔اپنے ارد گرد موجود لوگوں کو دیکھا ۔سب ہی اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے۔دکاندار کپڑے دکھاتے ہوئے تعریفوں کے پل باندھنے پر کمر بستہ تو خواتین کپڑے پسند آ نے کی صورت میں قیمت کم سے کم کروانے پر بضد۔پاپڑ والا شاپر والا کوئی بھی تو اس کی جانب متوجہ نہ تھا ۔تو مرحا کی چھٹی حس کیوں سگنل دے رہی تھی ۔جواب ندارد۔ ادائیگی کے بعد سوٹ کا شاپر ہاتھ میں لیے مرحا اور شائستہ دیگر خریداری کے لیے آ گے بڑھ گئیں۔
امی دیکھیں یہ کرسٹل کا گلاس سیٹ کتنا خوبصورت لگ رہا ہے نا….ڈیزائن کتنا خوبصورت ہے ۔
شائستہ نے اثبات میں سر ہلایا ۔
لے لیں مما ۔مرحا نے شائستہ سے کہا ۔
پھر کبھی لے لیں گے بیٹا ابھی ضرورت بھی نہیں ۔
مما ڈیزائن بہت خوب صورت ہے نہ جانے پھر ملے نہ ملے۔
اچھا اچھا لے لیتی ہوں ۔
شائستہ بھاؤ تاؤ میں لگ گئیں جبکہ مرحا برابر کی دکان میں بیگ دیکھنے لگی۔اچانک پھر چھٹی حس نے الارم دیا ۔مر حا نے چاروں جانب دیکھا ۔ سامنے کی دکان میں ایک صاحبہ اسے اپنی جانب متوجہ نظر آئیں۔نظریں ملنے…

