وسعت قلبی کے وہ زمانے بھی گئے ۔ محمد انس
مولانا مودودی اور فیض احمد فیض:
( زیر نظر انتہائی دلچسپ انٹریو کا خلاصہ پیش خدمت ہے ، یہ انٹریو ایک آزاد خیال انقلابی شاعر فیض احمد سے لیا گیا تھا اور جس شخصیت کے بارے میں سوالات کیے گئے وہ عالم ربانی داعی اسلام مولانا مودودی صاحب ہیں ، دونوں ہی فکر و عقیدہ کے معاملے میںایک دوسرے سے بہت دور تھے ، لیکن بڑے لوگ بڑے دل سے نوازے جاتے ہیں ، دونوں ہی حضرات ایک دوسرے کی شخصی، علمی اور ادبی امتیازات و خدمات کے قائل و معترف نظر آتے ہیں۔ (محمد انس)
13دسمبر 1982ء کو فیض احمد فیض صاحب کے گھر پر جمیل احمد رانا اور سلیم منصور خالد نے فیض صاحب سے ایک انٹرویو ریکارڈ کیا۔ ان کی اہلیہ ایلس فیض اور ڈاکٹر حسن رضوی بھی اس مجلس میں شریک تھے۔
سوال: بیسویں صدی کے جدید اردو ادب میں بیداری کی تحریک اور انقلابی شعور کے حوالے سے ایک صاحب کا کہنا ہے کہ چار آدمیوں نے روایت سے کٹے بغیر اردو ادب کو سب سے زیادہ انقلابی جذبہ و قوت عطا کی ہے۔ نثر میں مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے، جب کہ شعرو سخن کے میدان میں علامہ اقبال اور فیض نے بظاہر…

