مکڑی کا گھر – محمد اکبر
مکڑی کا فیملی سسٹم عجیب طرح کی پیچیدگیوں اور الجھنوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ایک تو اس کا گھر سب سے کمزور ہوتا ہے جو دھوپ، بارش، ہوا اور سردی و گرمی میں ان کی حفاظت نہیں کر سکتا، دوسرا اس گھر میں رہنے والے سب ہی ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں۔ سائنسی تحقیق بتاتی ہے کہ کائنات کے اس کمزور ترین گھر میں مادہ کو ایک Boss کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ عموما مادہ مکڑی نر مکڑے کو جنسی ملاپ سے پہلے ہی یا بعد میں کھا جاتی ہے جس کو sexual cannibalism کہا جاتا ہے۔
مادہ مکڑی نر کو کیوں کھاتی ہے ؟ اس حوالے سے بعض تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ انڈے دینے کےلیے مادہ مکڑی کو صحت اور توانائی چاہیے ہوتی ہے جس کے لیے وہ اپنے ہی نر کو کھا جاتی ہے اور جب نر کو احساس ہوتا ہے کہ مجھے مادہ کھانے لگی ہے تو وہ اپنا اسپرم جلدی منتقل کرتا ہے تاکہ اگر مادہ بعد میں کھا بھی لے تو بچے پیدا ہونے کا امکان باقی رہے۔ دوسرا کام یہ کرتا ہے کہ اپنے دو مخصوص جنسی عضو (palps) میں سے وہ والا عضو استعمال کرنے لگ جاتا ہے جس میں زیادہ…

