مولانا عبد المتین

زندگی کی قدر و قیمت زندگی کا مقصد، وقت کی تنظیم،اہمیت،ضرورت اور طریقہ کار – بتول اگست ۲۰۲۴

اللہ رب العزت نے ہمیں جتنی نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان میں زندگی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ زندگی ایک مقصد حاصل کرنے کے لیے دی گئی ہے۔ زندگی کواللہ رب العزت نے بہت ہی مختصر رکھا ہے اور ساتھ میں یہ بھی سمجھا دیا ہے کہ یہ مختصر سی زندگی تم اپنی جنت اور آخرت بنانے میں گزادو۔
اس مقصد سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اس مختصر زندگی میں جتنا زیادہ وقت کی قدر کی جائے گی اتنا ہی زیادہ زندگی کا مقصد حاصل کرنا آسان ہوگا اور جتنا وقت کی نا قدری کی جائے گی گے مثلاً فضول اور بے مقصد کاموں میں وقت لگایا جائے گا تو ہم زندگی کے مقصد سے اتنا ہی دور ہوتے جائیں گے۔ لغویات، لایعنی اور فضول کاموں میں اپنا وقت ضائع کریں گے تو اس مقصد سے ہم دور ہوتے جائیں گے۔ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ کوئی چیز اگر اپنے مقصد سے ہٹ کر استعمال کی جاتی ہے اس میں خرابیاں بڑھتی جاتی ہیں مثلا جوتوں کا مقصد ان کو پہننا ہے تاکہ پیر محفوظ رہیں اب اگر کوئی جوتوں کو جیب میں رکھے یا شاپر میں ڈال کر پیادہ گھومے پھرے تو اس کے پیر زخمی ہوجائیں اور…

مزید پڑھیں