ڈاکٹر حمیر اطارق

مریم جمیلہ پاکستانی عورت کے لیے مشعل راہ – ڈاکٹر حمیر اطارق

یوم تاسیسِ جماعت اسلامی کے موقع پر خصوصی تحریر سولہویں صدی یعنی 1500 کے دوران یہودی گھرانے ، مسیحی معاشرے میں تیزی سے جذب ہونے کے عمل سے گزرنے لگے تو یہودی کار پردازوں نے تحریک اصلاح شروع کی۔ اس کا مقصد ان کے مسیحی معاشرے میں مدغم ہو جانے کے عمل کو روکنا اور ان کے تشخص کو برقرار رکھناتھا۔یہ تحریک بنیادی طور پر چرچ میں پھیلتے ہوئے بگاڑ کے خلاف تھی ،مگر اس کا ایک پہلو یہودیوں کو عیسائیت میں ضم ہونے سے بچانا بھی تھا۔لیکن یہ تحریک یہودیوں کے ثقافتی ادغام کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ اس عمل کو اور تیز کرنے کا سبب بنی ۔کیونکہ یہ تحریک کھوکھلی اور بے معنی باتوں کا مجموعہ تھی۔
امریکہ میں ایسے ہی تحریک اصلاح سے متاثر گھرانے میں 23 مئی 1934ء کو مریم جمیلہ پیدا ہوئی۔یہودی تارکین وطن ،خصوصاَ وہ جو مشرقی یورپ سے آئے تھے،گو وہ اپنے عقائد میں پختہ ،پرجوش اور مخلص تھےلیکن ان کے بچے مختلف تھے ۔انہوں نے پبلک اسکولوں میں تعلیم پائی تھی اور امریکی طرز زندگی کو اپنا لیا تھا۔اس ماحول میں یہودی قانون اور اور مراسم اجنبی بن گئے تھے۔بزرگوں نے جب انہیں بزور نافذ کرنے کی کوشش کی تو…

مزید پڑھیں